Vacations starts from 26 Nov in punjab educational institutions
#حتمی_فیصلہ تمام تعلیمی ادارے بشمول سکولز، یونیورسٹیز، کالجز 25 نومبر سے 10 جنوری تک بند رکھے جائیں گے۔ ای لیرننگ کی سہولیات جہاں موجود ہیں وہاں 26 نومبر سے 10 جنوری تک آن لائن کلاسز دی جائیں گی۔ تاہم جتنے بھی انٹری امتحانات ہیں وہ کرونا ایس او پیز کے تحت لیے جائیں گے۔ آج کی وزرائے تعلیم کی میٹنگ کے چیدہ پہلو۔ 1. بچوں کو ہوم ورک اسائن کرنے کے لئے 24 اور 25 نومبر کا ٹائم دیا گیا ہے۔ کوئی بچہ ہوم ورک لئے بغیر چھٹیوں پر نہیں جائے گا۔ 26 نومبر سے پہلی حتمی چھٹی ہو گی۔ 2۔ اساتذہ ہفتے میں دو دن سکول آئیں گے 50فیصد اساتذہ پیر اور 50 فیصد جمعرات کو سکول آئیں گے۔ 3۔ ہوم ورک تفصیلی ہونا چاہیئے کیونکہ بچوں کے سالانہ امتحان کی جگہ 50 فیصد نمبر اسی ہوم ورک کے ہوں گے۔ 4-جماعت اول تا ہشتم سالانہ امتحانات مارچ میں ہی منعقد ہوں گے۔ جن کی تفصیل اس طرح ہے کہ پچاس فیصد نمبر دیئے گئے ہوم ورک کے جبکہ پچاس نمبر کا ایک MCQs کا پیپر لیا جائے گا۔ 5۔ جماعت نہم اور دہم کے امتحانات مئی جون میں ہوں گے۔ 6۔ اگر صورتحال کنٹرول میں ہوئی تو 11 جنوری کو تمام سکول دوبارہ کھلیں گے۔ 7۔ بچوں کو سرکاری طور پر کسی بھی قسم...









